کلر سیداں(نامہ نگار)سابق رکن اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں واپسی کے پانچ ایام بعد کلر سیداں میں انٹری ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا۔غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لیے خون دیا یہی لوگ اس ملک کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں ۔بنگلہ دیش ہم سے بہت آگے نکل گیا ،افغانستان نکلنے کی تیاری کر رہا ہے ہماری معشیت بیٹھ چکی ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں ،سی پیک کا رخ پاکستان کے بجائے ایران کی طرف چل پڑا ہے ۔یہ وہ حالات ہیں جو انتہائی مایوس کن اور کربناک ہیں ،ملک کی موجود ہ صورتحال کا کوئی تو ذمہ دار ہو گا ۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹم بم دیا ہم نے سرکاری درندوں کے ہاتھوں اسے قتل کر کے پاکستان کے مستقبل کو غیر محفوظ کیا ،مجھے مختلف اطراف سے لالچ دیا گیا ،پیشکشیں ہوئیں مگر میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں واپس آنا ضروری سمجھا ۔166کے بیانات دینے والوں نے لوگوں کو مایوس کیا ،میری خواہش ہے کہ حلقہ این اے 51اور پی پی 7کے لوگ آٹھ فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر چوہوں اور چوروں کو مسترد کریں یہ وقت ملک بچانے کا ہے پیپلز پارٹی ہی ملک بچائے گی ۔