پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،یاسین بلوچ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے وقار النساءکالج فار وویمن میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب کے آغاز میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تقریب میں پاکستانی قومی ترانہ پیش کیا گیا اس موقع پر سکولز اور کالجز کے طلبا و طالبات نے کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کے لیے ڈھاے جانے والے مظالم کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے گئے تقریب کے دوران کشمیری عوام کی آزادی سلب کرنے بھارتی ظلم اور کشمیری عوام کو آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی خصوصی ڈاکو منٹری دیکھائی گئی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن یاسین بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں طلبا و طالبات نے یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان پر تقاریر کا سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن یاسین بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کا دن تجدید کا عہد دن ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سماجی، معاشرتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن