مسئلہ کشمیرحل نہ ہوا تو علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ،جنرل (ر)عبدالقیوم 

Feb 06, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک ایساعالمی جوہری فلیش پوائنٹ ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرحل نہ کیا گیا تو علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر وائس ایڈمرل عبدالعلیم، نائب صدورجنرل (ر)ایم کمال اکبر،بریگیڈیئر شاہین ، بریگیڈیئر طارق میاں ،جنرل سیکریٹری کموڈور ارشد محمود خان اورمیڈیا کوآرڈی نیٹر عزیز احمد اعوان بھی موجود تھے جنرل (ر )عبدالقیوم نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے جس طرح اسرائیلی غزہ میں کر رہے ہیں ایکس سروس مین سوسائٹی بہادر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی اور شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں