راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور امیدوار حلقہ این اے 55 سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کے باوجود 5 فروری کا دن پاکستان کے گلی کوچوں میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعظم کالونی رینج روڈ ' ٹنچ بھاٹہ ' صدر اور دیگر مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سید عارف شیرازی نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے عوام گونا گون مسائل سے دوچار ہیں۔ یہاں صحت ' تعلیم ' ٹرانسپورٹ ' صاف پانی سمیت عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاپ بنائیں۔