گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف وارڈن سول ڈیفنس صاحبزادہ سجاد مسعود نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن پچھلے 77 سالوں میں ہم اسے آزاد نہیں کروا سکے۔ اب وقت صرف نعروں کا نہیں بلکہ عمل کا ہے۔ جب تک ملک تعلیمی، معاشرتی اور سیاسی طور پر مضبوط نہیں کریں گے اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے، یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ آزادی کشمیر کیلئے پوری توانائیوں کو استعمال کریں گے، ایڈیشنل چیف وارڈن سعید تاج ، ڈپٹی چیف وارڈن عاطف جاوید،کے علاوہ تقریب سے شمس الحق، نواز قمر، عرفان، کاشف، ضیا اللہ، حسین ، تابش، منیر، طالب حسین، شہباز، ایوب، فضل، نوید، کاشف ، شہوان، علی احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔