گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پرنسپل انجمن حمایت اسلام طبیہ کالج لاہور پروفیسرجواد اشفاق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کسی کو کاٹنے کی جازت نہیں دے سکتے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیر کا فیصلہ کرے ۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر تمام اسلامی ریاستوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ بزم قرشی اور پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر سیمینارکا اہتمام کیا گیا ۔سیمینار سے بزم قرشی وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر شوکت علی چیئرمین سلطان طبیہ کالج نے خطاب کرتے ہوئے کہا، بھارتی افواج کا ظلم اور بربریت کشمیر کی آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی ا جازت نہیں دے سکتے:پروفیسرجواد
Feb 06, 2024