گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )موجودہ سیاسی نظام استحصالی نظام ہے ، پاکستان کا سیاسی کلچرل ایک تعفن زدہ ‘مکروہ اور فرسودہ کلچر ہے ۔ 8 فروری کے بعد حالات ویسے ہی رہیں جیسے اس سے قبل تھے۔ اگر ہم معاشرے میں بہتری کے خواہاں ہیںتو قوم کو تعلیم یافتہ بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے لوہیانوالہ میں منعقدہ سالانہ مصطفائی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل اسلام کی حقیقی تعلیمات اور تعبیرات کے فروغ کی شعوری کوششوں میں مصروف ہے ۔ادارہ وارثان منبر و محراب کی ذہنی و فکری تربیت کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ معاشرے میں اسلامی اقدارکو فروغ ملے ۔ ورکرز کنونشن سے ادارۃ المصطفیٰ کے جواں سال مبلغ ڈاکٹر عبداﷲ آصف اورعلامہ تنویر الحسن خاں مصطفائی نے بھی خطاب کیا جبکہ کنونشن میں ادارہ کے مبلغین ‘مدرسین ‘آئمہ و خطباء اور حلقہ جاتی ذمہ داران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
حقیقی تبدیلی کیلئے قوم کو تعلیم یافتہ بنانا ہو گا: رضا ثاقب مصطفائی
Feb 06, 2024