اسلام آباد(وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ عام الیکشن 2024 کی انتخابی مہم آج 6 فروری منگل کی رات12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔ ملک بھر میں انتخابی مواد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران تک ترسیل کا کام مکمل ہوگیا۔امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے پاک فوج بدھ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 26 کروذ بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی۔ جبکہ امن وامان کی صورتحال اور انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کےلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ پہلی بار شکایات درج کرانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔
انتخابی مہم آج رات12بجے ختم، بیلٹ پیپرز ، انتخابی مواد کی ترسیل مکمل
Feb 06, 2024