ابوظہبی میںپاکستانی سفارت خانے میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب 

 اسلا م آباد (خبر نگار )ابوظہبی میں قائم پاکستان کے سفارت خانے میں یکجہتیِ کشمیر 2024 کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے متعدد افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کوششوں کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن