راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ نون کے این اے 57 سے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے،مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے عالمی فورمز پر ہمیشہ کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے،الیکشن میں کامیابی پر کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے نئے جوش اور جذبے سے کام کرینگے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کامیاب ریلی کے انعقاد پر راولپنڈی کے مسلم لیگی شیروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیرسٹر دانیال چوہدری کی قیادت میں دانیال پیلس سے جھنڈا چیچی اور فیض آباد تک ریلی نکالی گئی،جس میں سیکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنوں کا قافلہ شریک تھا،ریلی کے شرکاءنے کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ریلی اور بعدازاں اپنی الیکشن مہم کے دوران حلقے کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز،جلسوں اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،8فروری کو اپنا ووٹ شیر کے حق میں استعمال کر کے اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔