اوکاڑہ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 5 امیدواروں کو جرمانے 

اوکاڑہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اوکاڑہ جمشید زمان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ امیدواروں کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے قریب جرمانہ کیا گیا۔ مہر عبدالستار صوبائی حلقہ پی پی 190 کو 25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صوبائی امیدوار حماد اسلم کو 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ دیپالپور سے محمد فیاض اور ارشد مہار کو بھی 25/25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ این اے 135 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اکرم بھٹی کو بھی 25 ہزارجرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن