” ملکی سیاست میں انتشار پسند ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں“ 

Feb 06, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید ، حاجی یعقوب بگا،احمد خورشید ، ملک اعجاز احمد ،میاںتنویر احمد ، حاجی میاں عبدالرشید ، میاں خالد عباس،حاجی اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض، حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے ریاست پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کو مسترد کر کے ہمیشہ کیلئے میدان سیاست سے نکال باہر کریں گے ملکی سیاست میں انتشار پسند ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کے غیور عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے دلی محبت کرتے ہیں، 8 فروری کو ہر طرف ”شیر “دھاڑے گا میاں نواز شریف ہی عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں اور وہ واضح اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے (ن )لیگ برسر اقتدار آکر عوام کی تقدیر بدلے گی ترقی کے سفر کو جہاں سے بریک لگی تھی یہ سفر وہیں سے شروع ہوگا اور پاکستان ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں