شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 115 چودھری الطاف حسین ورک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے پی پی پی نے اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اپنے منشور سے ثابت کیا کہ یہ پارٹی جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کی نہیں بلکہ عام آدمی کی ہے اور پیپلز نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہیں بھٹو ازم روٹی، کپڑا ، مکان اور جینے کے بنیادی حقوق کے نعرے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور روڈ پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 141 خان آصف خان کے ہمراہ کمپین کے دوران کیا اس موقع پر یاور الطاف ورک،خلیل اکبر خان ، افسر خان سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے خان آصف خان نے بھی خطاب کیا ۔