تحریک انصاف کی سیاست کا مرکز ومحور  عوامی ترقی وخوشحالی ہے:اقبال شیخ 

Feb 06, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے 8 فروری کو شیخوپورہ کی سیاست کی کایاہی پلٹ دیں گے عمران خان اور انکی اہلیہ کی سزاوؤں سے عوام میں انکی ہمدردی مزید بڑھ گئی ہے تحریک انصاف کی سیاست کا مرکز ومحور پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی ترقی وخوشحالی ہے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران تحریک انصاف نے اداروں کی مضبوطی ،ملکی سلامتی اور آنیوالی نسلوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پالیسیاں بنائیں مگر 16 ماہ حکومت کرنیوالوں نے تمام پالیسیوں کو ریورس گیئر لگا دیا ہے۔

مزیدخبریں