شرقپورشریف( نامہ نگار ) بھارت کی بربریت اور جبر کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ ہمیں پوری دنیا میں اپنی بات اور موقف کو تسلیم کرانے کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمیں کشمیر کے معاملے میں دنیا بھر میں اپنا موقف تسلیم کرانے اور عالمی طاقتوں کا وزن اپنے پلڑے میں شامل کرانے کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گا۔