شرقپور میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ کی ریلی 

شرقپورشریف (نامہ نگار)شرقپورشریف میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی بڑا اڈالاریاں سے شروع ہوکر تحصیل روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین پریس کلب ملک تاج محمد ساغر ‘ تحصیل میونسپل کمیٹی کی طرف سے سینٹری انسپکٹر ملک تاجدین ملک محمد انور ودیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاءنے مختلف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ ملک تاج محمد ساغر نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دیا جائے اور ان پر بھارتی مظالم بند کرائیں جائیں۔

ای پیپر دی نیشن