بھوئے آصل+ کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نگران حکومت مسلم لیگی امیدواروں کے ایما پر ہمیں حراساں کررہی ہے، رات کے اندھیرے میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھروں میں بلاوجہ پولیس چھاپے مار رہی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف سردار امجد طفیل خاں و سرداراحسن امجد خاں نے اپنے ڈیرہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ظلم وجبرسے ڈرنےوالے نہیں ہیں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ رات کو ہمارے گھرمیں پولیس کی 6 گاڑیوں نے ریڈکیااس موقع پران کے ہمراہ ایک پرائیویٹ گاڑی بھی تھی۔