دھاندلی سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے دن گزر گئے:رائے شاہجہان 

ننکانہ صا حب(نامہ نگار) رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی این اے 112 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے دن گزر گئے کیونکہ اس دفعہ پیپلز پارٹی کوئی شب خون نہیں مارنے دےگی اور بلاول بھٹو بھاری اکثریت سے جیت کر غریب عوام کے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پرانہ ننکانہ میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے کیا ا س موقع پر سید افتخار شاہ، سید ضمیر شاہ ، رائے ولائت کھرل ، رانا حسین آف دریہ ، ادریس غفاری ، حسین شاہ جہاں بھٹی ، سردار احمد نواز ، رائے اعجاز احمد بھٹی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ غربت ، مہنگائی اوربے روز گاری کا خاتمہ کرنے دہشت گردوں کا سر کاٹنے کا ایک انقلابی منشور پیش کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن