بلاول نے کراچی والوں کو دھمکی دی ووٹ نہ دیا تو کام نہیں کروائیں گے: نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول نے کراچی والوں کو دھمکی دی ہے اگر پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تو ترقیاتی کام نہیں کروائیں گے، یہ وڈیرہ نظام اور سوچ تمہاری زبان سے جھلکتا ہے، بلاول بھٹو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میرا بچپن سکول سب حیدر آباد سے وابسطہ ہے، یہاں کا مئیر بھی قبضہ میئر ہی ہے، اس شہر میں بھی لوٹ مار مچی ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے پاس اس شہر کی حکومت رہی ہے، حیدر آباد شہر کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حیدرآباد اور لطیف اباد میں یونیورسٹی کی تحریک بھی جماعت اسلامی نے چلائی، لاشوں کی سیاست اور لسانی فسادات کرائے گئے، پہلے لسانی فسادات کرائے جاتے ہیں پھر ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زرداری صاحب کے بہنوئی فرما رہے ہیں کہ ووٹ نہیں دیا تو پانی بند کر دیں گے، عام انتخابات میں عوام ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیں گے، اس قبضے سے سندھ کو چھڑوائیں گے جو اپنے قائد کا نہیں ہوا وہ کس کا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن