ایران میں نیا جوہری ری ایکٹر لگانے کا اعلان

Feb 06, 2024 | 15:02

ایران کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے جنوبی ایران کے شہر اصفہان میں اپنا نیا جوہری ری ایکٹر ریسرچ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ ایران کی طرف سے یہ اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا' آج اصفہان میں نئے جوہری ری ایکتر پلانٹ کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔' واضح رہے ایرانی شہر اصفہان میں پہلے بھی تین جوہری ری ایکٹرز کام کر رہے ہیں۔محمد اسلامی کے مطابق نئے جوہری ری ایکٹر ریسرچ ری ایکٹر میں نیوٹرون سورس سے 10 میگاواٹ توانائی پیدا کی جائے گی۔ اس میں مختلف طریقے بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان میں جوہری ایندھن کی آزمائش کے علاوہ جوہری مواد کی ٹیسٹنگ کی جا سکے گی۔ اس ری ایکٹر میں انڈسٹریل ریڈیائی آئیسوٹوپس اور ریڈیائی فارماسیوٹیکلز کی پیداوار بھی ممکن ہوگی۔واضح رہے ایران 2018 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔ تاہم ایران اس امر کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ماہ جنوری میں عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کی طرف سے ادارے کے تعاون کو محدود کر دینے پر مایوسی کا اظہار کیا۔جمعرات کے روز ایرانہ جوہری پروگرام کے سربراہ نے کہا تھا کہ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر سریک میں ہرمز کی طرف ہورہی ہے۔ یہ پلانٹ 5000 میگاوٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ایرانی جوہری توانائی کے شعبے کے سربراہ نے کہا 2041' تک ہمیں ان پلانٹوں سے 20000 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے۔'

مزیدخبریں