نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کے سربراہ، عزت مآب ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے جانتھن ( H.E Dr Goodluck Ebele Jonathan) کی وفد کے ہمراہ ملاقات. وزیرِ اعظم نے وفد کی انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا. وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیاء سکاٹلینڈ (Patricia Scotland) کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی تعریف کی. انتخابات 2024 کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں. وزیرِاعظم. حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی. وزیرِ اعظم. نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے. وزیرِ اعظم. نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے. وزیرِ اعظم. نگران حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں. وزیرِ اعظم. انتخابات 2024 میں یہ فیصلہ عوام کرینگے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے. وزیرِ اعظم. وفد نے سیکٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا. وفد نے انتخابات 2024 کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا.