پاک فوج کے دستے پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ

عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہاولپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر پر سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکیورٹی مہیا کریں گی۔

خیال رہے کہ نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے. الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سٓیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی لیئر پولیس کی ہو گی، دوسری لیئر رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن