پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

Feb 06, 2024 | 23:36

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9  کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا سوشل میڈیا پر پیغام  پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم ویب سائٹ پر ہونے والے سائبر حملے کو حل کر رہی ہے، توقع ہے کہ ویب سائٹ جلد آپریشنل کر دی جائے گی

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔

مزیدخبریں