اوباما انتظامیہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم میکرکیتھرین بگلو کو ایبٹ آباد آپریشن کی ویڈیو اور معلومات تک مکمل رسائی دے دی ہے۔ پیٹر کنگ

Jan 06, 2012 | 14:13

سفیر یاؤ جنگ
امریکی اخبار کے مطابق ہاؤس کمیٹی برائے داخلی سیکورٹی کے چیئرمین پیٹر کنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کامیاب آپریشن کی معلومات منظر عام پر آنے سے مشن میں حصہ لینے والوں اور ان کے اہلخانہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ پیٹر کنگ نےدعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم میکرکیتھرین بگلو کو ایبٹ آباد آپریشن کی ویڈیو اور معلومات تک مکمل رسائی دے دی ہے۔ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے گزشتہ برس اگست میں سی آئی اے اور پینٹاگون کو درخواست دی تھی۔ پیٹرکنگ نے اپنی درخواست کے ساتھ پینٹاگون کے انسپکٹر اور سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے خطوط بھی منسلک کیئے ہیں جن میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تحقیقات شروع ہوچکی ہیں ۔ ریبلکن پارٹی کے رکن کِنگ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فلم رواں برس اکتوبر میں صدارتی انتخابات سے ایک ماہ پہلے ریلیز کی جائے گی جو انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی میں صدارتی انتخابات کے دوران ہالی ووڈ فلمز کو سیاسی پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔
مزیدخبریں