ممیوکیس کےمرکزی کردارمنصور اعجاز کے وکیل نے ممیو کمیشن میں بلیک بیری کے پن نمبرفراہم کرنے سے متعلق درخواست دائرکردی ہے۔

Jan 06, 2012 | 20:49

سفیر یاؤ جنگ
منصوراعجاز نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ وہ اپنے بلیک بیری کے پن نمبرفراہم کرنے کو تیارہیں تاکہ حسین حقانی اوران کے درمیان بلیک بیری پرہونے والے موبائل پیغامات کی تصدیق کی جاسکے۔ منصوراعجازنے درخواست میں حسین حقانی کے بلیک بیری پن نمبرطلب کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ ممیوکمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے معاملے پرمنصوراعجازنے کہا کہ وہ پاکستان آنے کوتیارہیں اس کے لیے سوئیٹزلینڈ یا برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کو ویزے کے اجرا کے لیے ہدایات کی جائیں۔ واضح رہے کہ کمیشن کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ میں ہورہا ہے۔
مزیدخبریں