ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک سو سے زائد پوائنٹس سے گر کر گیارہ ہزار پچہتر کی کم ترین سطح پرپہنچ گیا۔ دوسرے سیشن کے اختتام پرسیمنٹ اور بینکوں کے اسٹاکس میں نئی خریداری نے مارکیٹ
کومندی کسی حد تک کم کیا لیکن اس کے باوجود ہنڈریڈ انڈیکس ترینسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار ایک سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے سبب انڈیکس تین کروڑ نوے لاکھ شئیرز رہا۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے حب پاور کمپنی میں سب سے زیادہ سوے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اسی طرح کمی ہوتی رہی تو انڈیکس کے لیےگیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس دو پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزارآٹھ سو اکاسی پربند ہوا۔ مارکیٹ میں نوے کمپنیوں کے آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سات سو تئیس حصص کا کاروبار ہوا۔ دس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پندرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پنسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔