موسم سرما کی پہلی رم جھم کے بعد خشک سردی کا خاتمہ تو ہو گیا ہے تاہم سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو اہے بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں چھبیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ لاہورمیں بھی بوندا باندی کے بعدموسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا ہو گیا ۔ نارووال اور گوجرانوالا میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شکرگڑھ میں سولہ گھنٹے سے زائد ہونے والی بارش سے موسم شدید سردہوگیا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ، شدید شردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے سب سے زیادہ برفباری کالام میں دس انچ ریکارڈ کی گئی۔برفباری سے لواری ٹنل سمیت بیشترپہاڑی مقامات پرشاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔