ٹنڈو محمد خان (آئی این پی ) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کے جنرل کیانی کا یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے کہ ہمیں بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں ہم کسی داڑھی والے یا کلین شیو کو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وہ زم زم ہال میں شہید ذوالفقار بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی طاقت عوام کی ہے اور عوام پپیلز پارٹی کے ساتھ ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونگے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں دوبارہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔