بولان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ‘ ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایف سی اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ پنیسر ریلوے سٹیشن کے قریب فائرنگ کر دی گئی۔ جعفر ایکسپریس کو پیشی سٹیشن پر روک لیا گیا، زخمیوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ سے ٹرین کا انجن بھی فیل ہو گیا۔ دریں اثناءچیئر مین ریلوے نے جعفر ایکسپریس کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ غیر محفوظ علاقوں میں پولیس ٹرین کی چھت پر ڈیوٹی دے عارف عظیم کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں ریلوے پولیس، سپیشل برانچ اور کمانڈوز تعینات کئے جائیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور ریلوے پولیس سیکورٹی پلان ترتیب دیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے ردعمل میں کہا ہے کہ نہتے لوگوں پر حملہ کرنے والے انسان نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹرین فائرنگ سے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کیاہے۔ جاں بحق افراد کے ورثاء10، 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...