ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات،کیک کاٹے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر/ نامہ نگاران) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ لاہور سمیت ملک بھر میں منائی گئی۔ لاہور میں اس سلسلے میں متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔ سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ملک احسان گنجیال کی رہائش گاہ پر سالگرہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں 86 پاﺅنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں جیالوں اور جیالیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پےپلز پارٹی کے سےنئر رہنما اور قومی امن کمےٹی برائے بےن المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چےئرمےن پےر علامہ ےوسف اعوان نے ماڈل ٹاو¿ن مےں ذوالفقار علی بھٹو شہےد کی سالگر ہ کا کےک کاٹا۔ سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو سمیت بھٹو خاندان کی جمہوری نظام کیلئے دی گئی قر بانےاں بیان کی۔ سندھ کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی نے سالگرہ کی تقریبات منعقد کیں۔ اخبارات میں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت پر مضامین شائع ہوئے۔ دریں اثناءبھٹو خاندان کے آبائی شہر نوڈیرو میں گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے مزار پر سارا دن عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ہجوم رہا۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق سالگرہ پر پی ایس ایف اوکاڑہ کے زیراہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق بھٹو کی سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی ننکانہ صاحب کے خزانچی اور سینئر کارکن چاچا محمد اسلم بھٹو کی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین بلدیہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری لال دین اختر نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سالگرہ کی تقریب ملک فیاض احمد اعوان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فیاض احمد اعوان ایم پی اے، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، ذوالفقار چاند بھون، ملک گل نواز پھول اعوان، پی ایم صفدر کھرل، رائے آصف نواز، ملک عتیق الرحمن، حافظ عبدالرحمن جرال سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایم پی اے چودھری محمد طارق گجر، امیدوار این اے 96 چودھری محمد سعید گجر نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید تیسری دنیا کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے مزدور، کسان اور غریب کو انکے حقوق دئیے۔ تقریب میں چودھری محمد بخش، عرفان گجر، عمران الٰہی، مہر امانت علی، کاشف سندھو، ڈاکٹر مالک، جاوید گجر اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن