خیبر ایجنسی (این این آئی) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل جمرو کے علاقے غنڈی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوسری جانب تحصیل باڑا کے علاقے ملک دین خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر لوئر کرم کے علاقے صدہ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس سے 5 راہگیر زخمی ہو گئے۔
خیبر ایجنسی: سرچ آپریشن، 16 گرفتار باڑا میں دھماکہ، مسجد اور گھر کو نقصان
Jan 06, 2013