”الیکشن“ پیپلز پارٹی کا ہوم ورک مکمل، امیدواروں کو مہم چلانے کی ہدایت

Jan 06, 2013

اسلام آباد (سجاد ترین / خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے آئندہ الیکشن کے لئے امیدواروں کے بارے میں ہوم ورک مکمل کر لیا اور انہیں متعلقہ حلقہ میں مہم چلانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جن حلقوں میں پارٹی کے امیدوار 2008ءکے عام الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے آئندہ بھی وہی امیدوار ہوں گے جبکہ جن حلقوں میں جو امیدوار دوسرے یا تیسرے نمبر پر رہے وہ تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ سینئر رہنما¶ں نے تجویز دی ہے کہ بڑے بڑے خاندانوں میں دو سے زائد پارٹی ٹکٹ نہ دئیے جائیں جبکہ خواتین کی نشستوں پر پارٹی کی غریب ورکرز کو ٹکٹ دئیے جائیں۔ پارٹی منشور بھی تیاریوں کے آخری مرحلہ میں ہے۔ سی ای سی کے اجلاس میں ہر ضلع میں ایک پارلیمانی بورڈ بنانے کی منظوری دی جائے گی جو کہ امیدواروں کے بارے میں پارٹی قیادت کو اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گا۔ 

مزیدخبریں