اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 30کروڑ 44لاکھ ڈالرکی گارمنٹس مصنوعات برآمدات کی گئیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران گارمنٹس مصنوعات کی برآمدات میں 14.26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کے زیر نظر عرصہ کے دوران 27 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی گارمنٹس مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔
پہلے پانچ ماہ کے دوران گارمنٹس کی برآمدات میں 14.26فیصد اضافہ
Jan 06, 2013