لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری مستقبل محفوظ بنانے کے لئے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی غرض سے سفارت خانوں کے چکر لگاتے تھے، آج اچانک طاہر القادری کو پاکستان اور عوام کا درد جاگ اٹھا ہے۔ پاکستانی عوام طاہر القادری کی سیاسی کلابازیاں جانتے ہیں اور ماضی سے واقف ہیں ان کے کسی نئے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ طاہر القادری کی جمہوریت اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی اگر طاہر القادری ملک وقوم کا اتنا ہی درد رکھتے ہیں تو غیر ملکی شہریت سے دستبردار ہو کر الیکشن میں حصہ لیں۔
طاہر القادری اپنا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے سفارتخانوں کے چکر لگاتے تھے، ترجمان مسلم لیگ (ن)
Jan 06, 2013