نیویارک (نوائے وقت نیوز) اب موبائل فون کو انگلی پر گھما کر بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایسا موبائل تیار کرلیا ہے جسے تیزی سے انگلی پر گھمانے سے اسکی بیٹری چارج ہوجائیگی۔ ریولوو نامی موبائل کو چارج کرنے کیلئے اسکے ساتھ ایک خاص قسم کی چابی موجود ہے جسے موبائل میں لگانے کے بعد انگلی پر گھمایا جاسکتا ہے جسے بیٹری چارج ہوجانے کے بعد الگ کردیا جاتا ہے۔ بس اب ٹہلتے ٹہلتے موبائل انگلی پر گھمائیے اور موبائل چارج کیجئے۔
انگلی پر گھما کر چارج ہونیوالا موبائل فون
Jan 06, 2013