کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ نے قلابازی کھا لی۔ لانگ مارچ کا ”ڈراوا“ دیکر 3مطالبات رکھ دئیے۔ امت کے مطابق سندھ کی وزارت داخلہ، عبوری حکومت میں نمایاں کردار مانگ لیا۔ نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کا عمل روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا حکومت کو خوش اور طاہر القادری کو راضی کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ بتایا جاتا ہے طاہر القادری اپنا ایجنڈا لیکر فعال ہوئے تو متحدہ کی لندن قیادت نے موقع غنیمت جانتے ہوئے انکی حمایت کر دی۔