اسلام آباد (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور لاہور راوی کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔ اسلام آباد کی ٹیم نے پہلی ادھوری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز سے شروع کی تو پوری ٹیم 352 رنز پر آﺅٹ ہوگئی اور لاہور راوی کے خلاف 136رنز کی برتری حاصل کی۔ لاہور راوی کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 سکور کئے۔ عدنان اکمل 71، جہانگیر مرزا 28 اور عابد علی 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی طرف سے عماد، راﺅ افتخار اور شہزاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل لاہور راوی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔