نئی دلی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان آج میچ کے لئے بنائی جانے والی وکٹ کم باﺅنسی ہے، بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم فائدہ اٹھائے گی۔ شدید سردی کے باعث کوٹلہ سٹیڈیم کی وکٹ کو ڈیمپ سے بچانے کے لئے میٹ سے ڈھانپ دیا گیا۔ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش 55000کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم گنجائش سے زیادہ تماشائیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔