پشاور (اے ایف پی) چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں امدادی کارکن اور اسکا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے دونوں الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت تعلیمی منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ گذشتہ روز الخدمت فاﺅنڈیشن کے ایجوکیشن ونگ کے انچارج ذاکر حسین گاڑی پر ڈرائیور کے ہمراہ ایک سکول کا معائنہ کرنے گئے 2 مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ الخدمت فاﺅنڈیشن کے عہدیداروں نے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
چارسدہ میں فائرنگ، امدادی کارکن ڈرائیور سمیت قتل
Jan 06, 2013