دبئی/لندن(آئی این پی) سابق وزیراعظم شوکت عزیز ملک میں نگران حکومت کے قیام کے لئے سرگرم ہو گئے۔برطانوی نیوزویب سائٹ”دی نیوزٹرائب“کی رپورٹ کے مطابق شوکت عزیز اس وقت دبئی میں سر گرم عمل ہیں جہاں ان کی کئی اہم کاروباری اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا بھی بیرون ملک تھے اور ان کی بھی بہت سے اہم افراد سے ملاقاتیں ہوئی تھیں جس کے بعد شوکت عزیز دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ صدرآصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی 2ہفتے قبل دبئی گئے تھے جہاں وہ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کر چکے ہیں۔