”نسل نو کے ایمان و اخلاق کی حفاظت، بچوں او خواتین میں اسلامی ادب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے“

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اسلامی ادب کے فروغ کے لئے نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیرصدارت ایک فکری نشست منعقد ہوئی جس سے ڈاکٹر ممد سلمان ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو کے ایمان و اخلاق کی حفاظت، بچوں اور خواتین میں اسلامی ادب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ وغیرہ میں مغربی تہذیب و تمدن غیراسلامی ادب اور مغربی ثقافتی یلغار کا راستہ روکنے اور اسلامی ادب کو فروغ دینے کے لئے علمائے کرام، ادیبوں، صحافیوں اور شاعروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی اور ڈاکٹر محمودالحسن عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی ملک میں اسلامی ادب کے فروغ کے لئے جلد ہی کراچی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی ادبی سیمینار اور مختلف عنوانات پر کانفرنسیں اور پروگرام منعقد کرے گی۔ تقریب میں مولانا محمد یوسف خان، مولانا قاری طارق محمود مکی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا وکیل احمد شیروانی اور دیگر علماءاور ادیبوں نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...