واشنگٹن +لندن/نیویارک(نوائے وقت رپورٹ +آن لائن)امریکا کی مڈ ویسٹ اور شمال مشرقی ریاستوں میں 2دہائیوں کے بعد شدید ترین سرد موسم کا سامنا ہے۔ نیو یارک کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آنے والا ایک ہوائی جہاز برف کے باعث پھسل گیا اس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں سوار مسافر محفوظ رہے لیکن ہوائی اڈے کو پروازوں کے لئے دو گھنٹے کیلئے بند کرنا پڑا۔ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ شہریوں نے خوراک ذخیرہ کر لی ہے۔کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ،نظام زندگی معطل،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت،ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگربغیر حفاظتی اقدامات کے سردی میں نکلا گیا تو محض 5منٹ میں جسم جم سکتا ہے۔ جبکہ برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال نے تباہی کا 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی ماحولیاتی ادارے نے جنوبی اور مغربی انگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ویلز کے ایک قصبے میں طاقتور لہروں اور طوفانی ہوا¶ں نے ساحلی دیوار کو توڑ دیا جس کے بعد ساحل کنارے آباد تقریباً 100 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ماحولیاتی ادارے نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہوا¶ں اور سیلاب کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
امریکہ/برطانیہ