جاپان کے جوہری بجلی گھر فوکوشیما سے تابکار پانی نکالنے کی تیاریاں

جاپان کے جوہری بجلی گھر فوکوشیما سے تابکار پانی نکالنے کی تیاریاں

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے جوہری بجلی گھر فوکوشیما کے اہلکاروں نے اس کے ڈرین سسٹم سے تابکار پانی نکالنے کے کام کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بجلی گھر کی آپریٹنگ کمپنی ٹیپکو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رواں مہینے کے اندر حادثے سے متاثرہ ری ایکٹروں کو ڈرین سسٹم سے ملانے والی ٹنلوں میں خصوصی کولنگ آلات نصب کئے جائیں گے۔ ان کی بدولت ٹنلوں میں موجود پانی جم کر برف بنے گا اور باہر سے آنے والے تابکار پانی کے راستے میں رکاوٹ بنے گی۔ توقع ہے کہ یہ کام اپریل تک انجام دیا جائے گا۔ اس کے بعد ماہرین ٹنلوں میں باقی ماندہ تابکار پانی نکالنے کا کام شروع کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن