اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے اگر پرویز مشرف کا موقف صحیح ہے تو انہیں سینہ تان کر عدالت کا سامنا کرنا چاہیے، ہم نے مشرف دور میں مقدمات کا سامنا کیا تھا۔ پرویز مشرف پر مقدمہ عدالت میں چلا ہے جو فیصلہ سازی میں مکمل طور پر آزاد ہے، عدالتوں کو کسی سے ہدایات نہیں مل رہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشرف دور میں ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے جن کا انہوں نے سامنا کیا تھا۔