لاہور (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی زون نے پاک آرمی پولو چیمپئن شپ جیت لی لاہور گریژن پولو گراﺅنڈ لاہور میں ہونے والے فائنل میچ میں راولپنڈی زون کی ٹیم نے پشاور کو پانچ کے مقابلے میں ساڑھے پانچ گول سے شکست دیدی۔ تیسری پوزیشن منگلا زون نے رارولپنڈی کی بی ٹیم کو ہرا کر حاصل کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے پولو اور نیزہ بازی کی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے راولپنڈی کی ٹیم نے آرمی پولو چیمپئن شپ کی ٹرافی اور گوجرانوالہ زون نے نیزہ بازی کی ٹرافی وصول کی۔