لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے سابق صدر پرویز مشرف سے حکومت کے مک مکا کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’شیخ الاسلام‘‘ اور ’’خان‘‘ کی جمہوریت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
مشرف سے حکومتی مک مکا کی خبریں من گھڑت، ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی: اقبال ظفر جھگڑا
Jan 06, 2014