حکومت نے مشرف سے مک مکا کر لیا، طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں: قمر کائرہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)  سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی  کے مرکزی سیکرٹری  اطلاعات  قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں  اگر وہ ناکام ہوں تو حکومت  دوبارہ  سیاسی جماعتوں  کو اعتماد میں لے کر نئی حکمت عملی طے کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں طے کیا گیا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کریں اب دیکھتے ہیں کہ کن شرائط  پر طالبان سے مذاکرات  کئے جاتے ہیں۔  پرویز مشرف  کے حوالے سے  ایک سوال  کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت  نے  مشرف سے مک مکا کر لیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے  ملکی معیشت  کے بارے میں کہا کہ تباہی کے کنارے پہنچ  چکی ہے۔ حکومت  نے روزانہ کی بنیاد پر 6  ارب روپے چھاپے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...