افغانستان کا جھکاﺅ بھی بھارت کی طرف‘ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاءمیں مزید تنہا ہو گیا

افغانستان کا جھکاﺅ بھی بھارت کی طرف‘ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاءمیں مزید تنہا ہو گیا

لاہور (چودھری اشرف/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹننگ آفیسر سبحان احمد نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی رپورٹ آج عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پیش کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی اجلاس میں پی سی بی کے نمائندے سبحان احمد پاکستان کا موقف پیش کرنے میں ناکام رہے جس کا فائدہ بھارت نے اٹھاتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو یکسر نظر اندار کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مہربانی سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ترقی کرنے والے افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا ووٹ بھارت کی جھولی میں ڈالتے ہوئے ایشیا کپ کے بنگلہ دیش میں انعقاد میں حمایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے اے سی سی اجلاس میں سری لنکا نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا جبکہ بھارت کی دعوت پر افغانستان کی ایشیا کپ میں شمولیت کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد کے نتیجے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نمک ہلالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا ساتھ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے کمزور موقف کی اجلاس میں کسی ایک نے بھی حمایت نہیں کی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 جنوری کو آئی سی سی کے ہونے والے اجلاس میں حکومتی آشیرباد سے بھرپور موقف پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ کو آج حکومت کو بھجوائے گا۔ جس میں حکومت پاکستان کو اے سی سی اجلاس کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کے نشریاتی حقوق چونکہ بھارتی کمپنی نے خرید رکھے ہیں جس کی بنا پر وہ کسی اور ملک میں ٹورنامنٹ کو منتقل کرنے کے حق میں نہیں ہے اس سلسلہ میں اس نے افغانستان کو ٹورنامنٹ کی رکنیت دیتے ہوئے ایونٹ کے بنگلہ دیش میں ہی انعقاد پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے افغانستان کو ایشیا کپ کی ٹکٹ کا پروانہ ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا میں مزید تنہا ہو گیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھرتی ہوئے افغانستان کرکٹ کا جھکاو بھی اب بھارت کے پلڑے میں چلا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس تمام نازک صورتحال میں افغانستان کے حوالے سے بھی کوئی واضح پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔

 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...