کابل (اے این این) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ پاکستانیوں سمیت 15 طالبان جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے حکام نے کہا ہے کہ ضلع آب بند کے علاقے جنگل میںعسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ضلعی پولیس سربراہ اللہ داد حلیمی نے کہا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک اہم کمانڈر ملا عالم سمیت 15 طالبان مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں میں 5 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اس دعوے ٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے حملے میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ اس دوران جھڑپ میں صرف دو طالبان شہید ہوئے ہیں۔