چوہدری شجاعت اور قاری حنیف کا مدارس کیخلاف سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

لاہور (آئی این پی+آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے مر کزی صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس کو بدنام نہ کرے کیونکہ ایک بھی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں‘ دینی مدارس کی آزادی اور خود مختاری کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔وہ وفاق المدارس کے سربراہ قاری حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے چودھری شجاعت اور قاری حنیف جالندھری کے در میان قومی ایکشن پلان میں مدارس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیااور دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا کہ وہ بطور سابق وزیراعظم اور سابق وزیرداخلہ کی حیثیت سے تحقیقات کروا چکے ہیںلیکن کوئی دینی مدارس دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں پایا گیا۔ انہوں نے کہا دینی مدارس کی آزاری اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے تیار کردہ مشترکہ قومی ایکشن پلان میں سے مدرسوں کا نام نکالا جائے‘ ہم نے اپنی دور حکومت میں مدرسوں کے بارے میں تفصیلی جانچ پڑتال کی تھی اور کسی بھی مدرسے کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ثابت نہیں ہو سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکشن پلان کے تحت کسی بھی مدرسے کے خلاف کارروائی کی گئی تو ہم اس کی بھرپور مذمت کریں گے۔ قاری حنیف جالندھری نے دینی مدارس کے حوالے سے مثبت موقف اختیار کرنے پر چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...